28 نومبر، 2026، 7:10 PM

افریقی ممالک میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی حمایت میں یوکرائن کا کردار بے نقاب

افریقی ممالک میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی حمایت میں یوکرائن کا کردار بے نقاب

مالی کے وزیرِ خارجہ نے افریقہ کے ساحلی خطے کے ممالک میں دہشت گرد عناصر کی حمایت کرنے میں یوکرائن کے تخریبی کردار پر تنقید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مالی کے وزیرِ خارجہ عبداللہ دیوپ نے افریقہ کے ساحلی خطے میں تخریب کار گروہوں کو ڈرون فراہم کرنے اور ان کی حمایت کرنے سے متعلق یوکرائنی حکومت کی سرگرمیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے میں بیرونی فریق تبدیلیاں لانے اور اپنی تابع حکومتیں برسراقتدار لانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے مراکش کے شمالی شہر طنجہ میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ دہشت گردانہ کارروائیوں کے نتیجے میں شہریوں کا قتلِ عام ہو رہا ہے، سکیورٹی اور دفاعی فورسز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور افریقہ کے ساحلی خطے کے ممالک میں مزید تباہی پھیل رہی ہے۔

دیوپ نے مزید کہا کہ بعض ممالک اور حکومتیں ان دہشت گرد گروہوں کے پسِ پردہ ہیں اور انہیں اسلحہ اور مالی امداد فراہم کر رہی ہیں۔ یوکرائن بھی ان ممالک میں شامل ہے۔ ہم نے یوکرائنی سفارت کاروں کو شمالی مالی میں دہشت گرد گروہوں کے ساتھ اپنے روابط کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی ذرائعِ ابلاغ نے لیبیا میں یوکرائنی فوجیوں کی تعیناتی کی خبریں دی تھیں، جن کا مقصد روسی بحری جہازوں کے خلاف حملے کرنا بتایا گیا تھا۔

News ID 1943185

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha